رمضان کی آمد آمد ہے۔ رحمتوں ، برکتوں اور نعمتوں کے اس مہینے کا انتظار
ہر صاحب ایمان کو ہے، لیکن جو لوگ بیمار ہیں ان کے لئے اس ماہ میں خصوصی
ہدایات ہیں کہ وہ کن حالات میں روزہ رکھ سکتے ہیں یا قضا کرسکتے ہیں۔ یہ
ایک اہم مسئلہ ہے۔ چونکہ اسلامی شریعت ایک مکمل نظام حیات ہے ، لہٰذا اس
ضمن میں لوگوں کو بیدار کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہارٹ ، شگر اور کڈنی کے امراض میں مبتلا مریضوں کو
رمضان میں کافی محتاط رہنے کے ضرورت ہے ۔ افطار اورسحر کے مطابق ان کی
دوائیں بھی تبدیل ہونی چاہئیں اورغذائیں بھی ۔
روزہ ضرور رکھیں ، لیکن اگر
ان کا ڈاکٹر روزہ نہیں رکھنے کا مشورہ دے تو روزہ قضا کردیں اور دوسری
عبادات اور ورد جاری رکھیں۔
رمضان دستک دے چکا ہے اور سبھی صاحب ایمان روزے کے فیوض وبرکات سے مالا مال
ہونا چاہتے ہیں ، لیکن مختلف امراض میں مبتلا لوگوں کو لئے اس ماہ میں
خصوصی ہدایات جاری کی جارہی ہیں اور ہدایات وہ لوگ جاری کررہے ہیں جو شریعت
اور صحت دونوں کے رموز ونکات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ القرآن انسٹی ٹیوٹ ،
ہیل انڈیا اور کئی دیگر اہم تنظیموں کی جانب سے ایسے پروگرام منظم کیے گئے
ہیں ، جن کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کیا جارہا ہے ۔